آسٹریلیا جانے والے نسیم شاہ کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیران کن انکشاف

آسٹریلیا جانے والے نسیم شاہ کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیران کن انکشاف
آسٹریلیا جانے والے نسیم شاہ کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر کے داد وصول کی اور دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو خبردار کر دیا لیکن پہلے ٹیسٹ میچ میں ان سے کم اوورز کرائے جانے پر ہر کوئی حیران تھا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ اس وقت شکوک و شبہات میں بھی مبتلا ہو گئے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے انہیں ٹیم سے نکال کر محمد عباس کو شامل کیا اور ان کیساتھ موسیٰ خان کو بھی ڈیبیو کا موقع فراہم کر دیا۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں وارم اپ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور پھر آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی وارنر جیسے بلے بازوں کو پریشان کئے رکھا جس کے باوجود دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنا واقعی حیران کن تھا۔
نسیم شاہ کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب کیا گیا تو انہوں نے ناصرف وارم اپ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی بلکہ برسبین ٹیسٹ میں کیرئیر کی پہلی وکٹ بھی لی۔ ایک دن میں 16 بہترین اوورز پھینکے تو دوسرے روز صرف 4 اوورز کرائے جن میں سے ایک میڈن رہا اور تین رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی لیکن اس کے بعد نسیم شاہ کو باﺅلنگ کا موقع نہ ملا حالانکہ اس وقت پاکستان کو اس کی اشد ضرورت تھی اور پھر دوسرے میچ میں ڈراپ کر دیا گیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تو اس میں شامل ”سرپرائز“ پیکیج قرار دئیے جانے والے محمد حسنین کو بھی ٹورنامنٹ کا ایک میچ نہیں کھلایا گیا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان باﺅلرز میں ٹیلنٹ بھی ہے اور جذبہ بھی لیکن ان کیساتھ اختیار کیا جانے والا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید :

کھیل -