”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ نسیم شاہ کیوں نہیں کھیلا“ رکی پونٹنگ نے پاکستانیوں کے زخم تازہ کر دئیے

”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ نسیم شاہ کیوں نہیں کھیلا“ رکی پونٹنگ نے ...
”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ نسیم شاہ کیوں نہیں کھیلا“ رکی پونٹنگ نے پاکستانیوں کے زخم تازہ کر دئیے

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار کر کے دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔

قومی ٹیم نے میچ کیلئے حتمی الیون کا اعلان کیا تو برسبین ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کو نکال کر ان کی جگہ محمد عباس اور موسیٰ خان کو شامل کر لیا گیا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے اس امر پر حیرت کا اظہار تو کیا ہی مگر مایہ ناز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی ابھی تک حیرت زدہ ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ 16 سالہ نسیم شاہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلا بلکہ اس کی جگہ موسیٰ خان کو شامل کر لیا جس نے صرف 7 فرسٹ کلاس میچ کھیل رکھے ہیں اور وہ ٹیسٹ میچ کے باﺅلر بھی نہیں لگتے۔“

مزید : کھیل