آصف زرداری نے بیل نہ لینے کی بات طبی بنیادوں پر نہیں کی تھی ؟چودھری منظور کی منطق

آصف زرداری نے بیل نہ لینے کی بات طبی بنیادوں پر نہیں کی تھی ؟چودھری منظور کی ...
آصف زرداری نے بیل نہ لینے کی بات طبی بنیادوں پر نہیں کی تھی ؟چودھری منظور کی منطق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے بیل نہ لینے کی بات طبی بنیادوں پر نہیں کی تھی ، آصف زرداری کی جان کوخطرہ ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ آصف زرداری کے دل کی ایک شریان بلاک ہے اوردوسری جس میں سٹنٹ پڑا ہوا ہے اس میں بھی خرابی ہے جس کی وجہ سے آصف زرداری کی جان کوخطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ میں بیل نہیں لوں گا ، یہ بات آصف زرداری نے طبی وجوہات کی بناءپرنہیں کی تھی اور اب سرکاری ڈاکٹرز لکھ کر دے رہے ہیں کہ آصف زرداری کی طبیعت بہت خراب ہے ۔
چودھری منظور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے لئے کچھ اور اصول بنالیتی ہے اوردوسروں کیلئے کوئی اور بنالیتی ہے ، علیم خان ، سبطین خان اور نواز شریف اپنے صوبے میں رہ سکتے ہیں لیکن آصف زرداری اپنے صوبے میں نہیں رہ سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ، ق لیگ نے بھی آصف زرداری کوقید میں رکھا تھا ، اب تحریک انصاف بھی رکھ لے۔ہم باہر جانے کانہیں ، کراچی منتقلی کا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کوقید تنہائی میں رکھا ہوا ہے لیکن وہ آج بھی ہمت اورحوصلے سے کھڑے ہیں۔

مزید :

قومی -