ہمایوں اختر خان کی نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی تائید

ہمایوں اختر خان کی نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی ...
ہمایوں اختر خان کی نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی تائید

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ آپ نے نوازشریف کوباہر کیوں جانے دیا؟ کیونکہ یہ بات عمران خان نے کی تھی کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے دیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ عدالت سے آصف زرداری کو انصاف ملے گا جہاں تک ان کی صحت کاتعلق ہے تو پمز پاکستان کا سب سے بہترین ہسپتال ہے اور جس قسم کاعلاج زرداری صاحب کو مطلوب ہو ، وہاں ملے گا ۔

ہمایو ں اختر خان کا کہنا تھا کہ این آر او نہ نواز شریف کو ملا ہے اور اب عدالتیں اگر آصف زرداری کوبیل دیتی ہیں اور باہر جانے کی اجازت دیتی ہیں تو ہم کون ہوتے ہیں روکنے والے ! انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے بالکل ٹھیک کہاہے کہ آپ نے نوازشریف کوباہر کیوں جانے دیا کیونکہ یہ بات عمران خان نے کی تھی کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے دیں گے ۔

مزید : قومی