قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی گزشتہ 2 سال ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی گزشتہ 2 سال ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی؟
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی گزشتہ 2 سال ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی؟

  



(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی تنقید کی زد میں ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر بھی شائقین کرکٹ برہمی کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔

سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تاہم اظہر علی کی گزشتہ 2 سال میں کارکردگی کیا رہی؟

اظہر علی نے گزشتہ دو سال کے دوران 25 ٹیسٹ اننگز کھیل کر 24.08 کی اوسط کیساتھ 602 رنز بنائے جن میں سے وہ 13 مرتبہ 10 سے بھی کم سکور بنا سکے جبکہ 16 مرتبہ وہ 15 یا اس سے کم کے انفرادی سکور پر آﺅٹ ہوئے۔

شائقین کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے چند سینئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے جبکہ قیادت بھی ایسے کھلاڑیوں کو دی جائے جن کی انفرادی کارکردگی متاثرکن ہو۔

مزید : کھیل