وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے احسن اقبال پر جعل سازی کا الزام لگادیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے احسن اقبال پر جعل سازی کا الزام لگادیا
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے احسن اقبال پر جعل سازی کا الزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نہیں نکلنے دوں گا ،مجرم کوملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے،احسن اقبال کی جانب سے جاری کی گئی طبی سہولتوں کی تصویر جعلی نکلی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ نواز شریف ایمبولینس کی بجائے شاہی طیارے میں بیرون ملک گئے ،احسن اقبال کی جانب سے جاری کی گئی طبی سہولتوں کی تصویر جعلی نکلی ۔ انہو ں نے کہا کہ مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نہیں نکلنے دوں گا، مجرم کوملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن آصف زرداری پر تو ابھی الزام ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو روک رہے تھے پھر بھی وہ چلے گئے ، پہلے بھی نواز شریف معاہدہ کرکے سعودی عرب بھاگ کرگئے تھے اور اب جو پلیٹ لیٹس کی بات کی جارہی تھی کہ تو یہ ڈاکٹر ز لمحہ لمحہ رپورٹ دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں میں ٹماٹر اسی روپے کلو ہے لیکن بازاروں میں ایک سوبیس روپے کلو بک رہاہے ۔

مزید : قومی