نقیب اللہ محسود کے بوڑھے والد کا انتقال،سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی

نقیب اللہ محسود کے بوڑھے والد کا انتقال،سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسی بات ...
نقیب اللہ محسود کے بوڑھے والد کا انتقال،سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصحافی اورتجزیہ کارسلیم صافی نےکراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانےوالے بے گناہ نوجوان نقیب اللہ محسود کے بوڑھےوالد محمد  خان کے انتقال پروزیراعظم عمران خان،تحریک انصاف کے وزراءاور اراکین پارلیمنٹ کو  کھری کھری سناتے ہوئے ایسا سوال پوچھ لیا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کےوالدمحمد خان محسود طویل عرصہ سے کینسرکے مرض میں مبتلا اور راولپنڈی کےکمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زیر علاج  رہنے کے بعد آج خالقِ  حقیقی سے جاملے،محمد خان محسودکی میت کو اُن کےآبائی علاقے وزیرستان منتقل کر دیا گیا ہے اور نماز جنازہ منگل کی صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔محمد خان محسود اپنےبےگناہ بیٹے نقیب اللہ کےقتل کاانصاف  مانگتے مانگتے دنیا سے رخصت ہوئےایسے میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر برس پڑے ہیں اور اُںہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہریاستِ مدینہ کے نام پر سیاسی دوکان چمکانے والے عمران خان صاحب نے نقیب اللہ محسود کے قتل  کے بعد کراچی اور اسلام آباد کے دھرنوں میں جا کر راؤ انوار کو سزا دلوانے کے وعدے کئے تھے،کراچی سے پی ٹی آئی کے ایک پختون ایم این اے نقیب سے متعلق دھرنے کا  اہتمام کرنے کی وجہ سے شہرت پا کر قومی اسمبلی میں آ بیٹھےجہاں آنے کے بعد آج تک اُنہوں نے غلطی سے دوبارہ اُن کا نام نہیں لیا،پی  ٹی آئی کے کئی پختون وزراء اور ایم این ایز جلسوں اور ٹی وی ٹاک شوز میں نقیب کے نام پر سیاست چمکاتے اور ووٹ بٹورتے رہے،ریاستِ مدینہ کے نام پر سیاست کرنے والے حکمرانوں کی حکومت میں آج راؤ انوار دندناتا پھر رہا ہے ،پرویز مشرف کو برائے  نام سزا سے بچایا جا رہا ہے جبکہ معصوم نقیب کے معصوم والد ،دل میں غم اور کاندھوں پر یتیم پوتے پوتیوں کا بوجھ لئے ،انصاف کی بھیک مانگتے مانگتے قبر میں چلے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ دل بہت بوجھل لیکن مصر ہے کہ مولانا طارق جمیل اور پی ٹی آئی کے پختون وزراسے بصدِ ادب و احترام دریافت کروں کہ کیا آج بھی عرش ہل گیا ہوگایانعوذ باللہ میڈیا کی طرح عرش میں بھی نقیب اللہ محسود کےمعاملے کےذکرپرپابندی ہے،راواَنوار دندناتاپھررہا ہے،نقیب محسود کےبوڑھےوالداِنصاف مانگتے مانگتے دار فانی سے کوچ کرگئے،بات بات پر قسمیں اُٹھانے والے پختون وزراء اورمولانا طارق جمیل صاحب بتائیں کہ کیااِس ظلم پرآج عرش نہیں ہلاہوگا؟تحریکِ

 انصاف کی ’’ریاست مدینہ‘‘ کا حال ، ایک روز انصاف مانگنے والے مشال خان کے والد کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے تو دوسرے روز زندگی کی آخری سانس تک انصاف کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے والے نقیب اللہ محسود کے والد کا جنازہ اٹھتا ہے۔

سلیم صافی نےمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید  کی  ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ’’ایک بچی غلطی سے مصافحہ کرنے سے رہ گئی تو توجہ دلانے پر محمد بن زید بچی کی دلجوئی کے لئے اُن کے گھر پہنچ گئے، کیا ’’ریاستِ مدینہ‘‘ کے جعلی یا حقیقی امیرالمومنین آج نقیب اللہ محسود کے بچوں کی دلجوئی کے لئے راؤ انوار کو ہتھکڑی لگوا کرمحمد خان مرحوم کے قل میں جانے کی زحمت گوارا کریں گے؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد