عدالت میں آصف زرداری پر جرم ثابت کیاجائے ، مرتضیٰ وہاب کانیب کوچیلنج

عدالت میں آصف زرداری پر جرم ثابت کیاجائے ، مرتضیٰ وہاب کانیب کوچیلنج
عدالت میں آصف زرداری پر جرم ثابت کیاجائے ، مرتضیٰ وہاب کانیب کوچیلنج

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ آصف زرداری کو ٹرائل کے دوران جیل میں ڈالا گیا، عدالت میں نیب کوجرم ثابت کرناچاہئے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرائل کے دوران ضمانت حاصل کرنا ملزم کا بنیادی حق ہے ، آصف زرداری کو ٹرائل کے دوران جیل میں ڈالا گیاہے ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدالت میں نیب کوجرم ثابت کرناچاہئے ۔جرم ثابت نہ ہونے پر آصف زرداری کوجیل میں ڈالنے پر اعتراض کرسکتے ہیں، ٹرائل کے دوران ملزم کواپنی مرضی کے معالج کاحق ہے ۔

مزید : قومی