”یہ بات درست تھی تو نواز شریف کوباہر جانے کی اجازت کیوں دی گئی“، لیگی رہنما کا سوال

”یہ بات درست تھی تو نواز شریف کوباہر جانے کی اجازت کیوں دی گئی“، لیگی رہنما ...
”یہ بات درست تھی تو نواز شریف کوباہر جانے کی اجازت کیوں دی گئی“، لیگی رہنما کا سوال

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نوازشریف کو طیارہ سازش کیس میں سز ا درست تھی تو پھر ان کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یاتو قانون سے اس بات کو ختم کردیا جائے کہ طبی بنیادوں پر کسی کوضمانت نہ دی جائے اور کسی کے بھی باہر جاکر علاج کروانے پر پابندی لگادیں۔ انہوں نے کہا کہ عام بندہ ہو یا خاص ، جہاں سے وہ علاج کرواتاہے ، اس ڈاکٹر کے پاس اس کی ہسٹری ہوتی ہے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے اندر سیاستدان یا دوسرے لوگ جیلوں میں ڈالے جاتے ہیں اور پھر ان کوان حالات تک پہچا دیا جاتا ہے کہ ان کو طبی سہولیات نہیں دی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو طیارہ سازش کیس میں سز ا درست تھی تو پھر ان کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ایک چیز کو تو سچ مانے ۔

مزید : قومی