الیکشن کمیشن میں اَرکان کی نامزدگی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

 الیکشن کمیشن میں اَرکان کی نامزدگی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ...
  الیکشن کمیشن میں اَرکان کی نامزدگی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اَرکان اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس  کل(منگل کو) طلب کرلیا گیا، اجلاس صبح دس بجے  ہوگا۔

قومی اسمبلی  سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ  کے مطابق  سندھ اور بلوچستان  کیلئے ارکان کی  نامزدگی کیلئے  حکومت اپوزیشن  کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی طرف سے  پارلیمانی کمیٹی کو حکومت اپوزیشن کی نامزدگیاں ارسال کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کیلئے حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سےپارلیمنٹ کو خط موصول ہواہےجس کی روشنی میں چیئرمین  سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی نےپارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کو سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد