”پی سی بی کو چاہئے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی بول پڑے

”پی سی بی کو چاہئے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر انضمام ...
”پی سی بی کو چاہئے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی بول پڑے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محمد عامر اور وہاب ریاض سے بات کرنی چاہئے کہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے میچز کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ایک بات پر متفق ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں تجربے کا فقدان ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مہارت حاصل کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھی ایسا ہی لگتا ہے جن کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہئے کہ وہ محمد عامر اور وہاب ریاض سے بات کریں کہ دونوں باﺅلرز کم از کم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ تو کھیلیں۔ پاکستان نے دونوں پر بہت سرمایہ کاری ہے اور ملک کو ان کی ضرورت ہے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور اپنا تجربہ نئے باﺅلرز کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔“

مزید : کھیل