متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ،کن اُمور پر مشاورت ہو گی؟تفصیلات جانئے

متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ،کن اُمور پر مشاورت ہو گی؟تفصیلات ...
متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ،کن اُمور پر مشاورت ہو گی؟تفصیلات جانئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل (بروز منگل) طلب کرلیا گیا،اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے جبکہ حزبِ اختلاف کا ہونے والا اہم مشترکہ اجلاسصبح ساڑھے نو بجے اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔

نجی ٹی وی  کے  مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ  اجلاس میںسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سینیٹر سکندر مندھیرو، مرتضیٰ جاوید عباسی، ڈاکٹر نثار چیمہ،سینیٹر مشاہد اللہ خان اور شاہدہ اختر علی شریک ہوں گے،راجہ پرویز اشرف  سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی  نمائندگی کریں گے ۔اپوزیشن کے مشترکہ  اجلاس میں 

الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری پر لکھے گئے خط پر مشاورت ہوگی  جبکہ اجلاس میں آئینی ادارے کے سربراہ اور اس کے اراکین کے تقرر میں مبینہ طور پر حکومتی غفلت اور عدم تعاون پر حکمت عملی بھی وضع کی جائے گی۔

مزید : قومی