نقیب اللہ محسود کے والد کا انتقال،آرمی چیف کا بیان بھی سامنے آگیا،مرحوم سے کیاگیا وعدہ نہ بھلانے کا عزم ظاہر کردیا

نقیب اللہ محسود کے والد کا انتقال،آرمی چیف کا بیان بھی سامنے آگیا،مرحوم سے ...
نقیب اللہ محسود کے والد کا انتقال،آرمی چیف کا بیان بھی سامنے آگیا،مرحوم سے کیاگیا وعدہ نہ بھلانے کا عزم ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےجعلی پولیس  مقابلے میں جاں  بحق ہونے والے شمالی وزیرستان کے  نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمدخان محسود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  ہے ۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ’آئی ایس پی آر‘سےجاری بیان کےمطابق نقیب اللہ محسودکےوالدمحمدخان محسود کےاِنتقال پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے  کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد خان محسود کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا۔ 

واضح  رہے کہکراچی میں مبینہ طورپرجعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کےوالدمحمد خان محسود طویل عرصہ سے کینسرکے مرض میں مبتلا اور راولپنڈی کےکمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زیر علاج  رہنے کے بعد آج خالقِ  حقیقی سے جاملے،محمد خان محسودکی میت کو اُن کےآبائی علاقے وزیرستان منتقل کر دیا گیا ہے اور نماز جنازہ منگل کی صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔محمد خان محسود اپنےبےگناہ بیٹے نقیب اللہ کےقتل کاانصاف  مانگتے مانگتے دنیا سے رخصت ہوئے،ان کےانتقال پرسوشل میڈیا میں ملکی نظامِ انصاف کےحوالے سےایک نئی بحث شروع ہو گئی ہےاورسینئرصحافیوں سمیت عام شہری کھل کر نظام  انصاف پر تنقید کر رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -