آصف زرداری کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک اُن کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر سکتے:فردوس عاشق اعوان

آصف زرداری کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک اُن کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر ...
آصف زرداری کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک اُن کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر سکتے:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائےاِطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ ملکی آئین اورقانون کسی کی خواہش کےتابع نہیں،بہترسال سےقانون طاقتورکےگھر کی لونڈی بنارہا،طاقتورشخصیات اپنی مرضی سےاِداروں کوکمزورکرتی رہیں،آصف زرداری کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک زرداری کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہملکی آئین اور قانون کسی کی خواہش کے تابع نہیں،بہتر سال سے قانون طاقتور کے گھر کی لونڈی بنا رہا،طاقتورشخصیات اپنی مرضی سےاِداروں کو کمزور کرتی رہیں۔اُنہوں نےکہاکہ طاقتورشخصیات نےاِداروں کو اپنی خواہش کےمطابق استعمال کیا،شہنشاہ عالم والا مخصوص ٹولہ اپنی مرضی سے علاج چاہتا ہے،کسی بھی شخص کی بیماری کو جانچنے کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں،آصف زرداری کی بیماری کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بیماری کاسٹیٹس میڈیکل بورڈ دے سکتا ہے،اُن کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک زرداری کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد