حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے دعوی کیا ہے کہ انشا اللہ تمام نقائص سے پاک سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات میں فعال ہوگا۔

نجی ٹی وی کے  مطابق سینیٹر اعظم خان سواتی  نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کےلیےخدمات قابلِ قدرہیں،سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا حق پاکستان تحریکِ اِنصاف کےمنشورکاحصہ ہے۔اُنہوں نےکہاکہ آئی ووٹنگ سسٹم پرصدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کومکمل بریفنگ دی جاچکی ہےاور بہت جلد اِس کے حوالے سے قانون سازی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا۔سینیٹر اعظم خان سواتی نےواضح کیاکہ آئی ووٹنگ سسٹم سےتمام بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی،سمندر پار پاکستانی مکمل تصدیق اور جانچ پڑتال کے ساتھ باآسانی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر نادرا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد