موڈیز کی رپورٹ ملکی معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے:ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

موڈیز کی رپورٹ ملکی معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے:ڈاکٹر ...
موڈیز کی رپورٹ ملکی معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے:ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

  



اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آوٹ لک (مستقبل کا منظر نامہ) منفی سے مستحکم کرنا ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

سرکاری  ٹی وی  کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موڈیز کے اقدام نے طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آوٹ لک کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پربرقراررکھی ہےتاہم مستقبل کامنظرنامہ اَب منفی نہیں بلکہ مثبت ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی کاروباری اور مالیاتی کمپنی موڈیز نےادائیگیوں کاتوازن مزید بہترہونےکےپیشِ نظر آوٹ لک بہتر کیاہے۔موڈیز کےمطابق اگرچہ زرِمبادلہ کے ذخائر اَب بھی کم ہیں اوراِنہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد