موڈیز نے پاکستان کی سنبھلتی معیشت کی گواہی دے دی:فیصل جاوید خان

موڈیز نے پاکستان کی سنبھلتی معیشت کی گواہی دے دی:فیصل جاوید خان
 موڈیز نے پاکستان کی سنبھلتی معیشت کی گواہی دے دی:فیصل جاوید خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےرہنماسینیٹرفیصل جاویدخان نےکہاہےکہ ملکی معیشت کے حوالے سے قوم کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی سنبھلتی معیشت کی گواہی دے دی.

پی ٹی وی نیوز کے  مطابق سینیٹر فیصل جاوید  خان کا کہنا تھا کہموڈیز نے دنیا کو بتادیاکہ پاکستان کی معیشت بحران سےنکل کراپنےپاؤں پرکھڑی ہوچکی ہے،اگلے مرحلے میں انشاءاللہ میرے ملک کی معیشت پرواز کرے گی.اُنہوں  نے کہا کہ موڈیز گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستانی معیشت کا حجم قدرے بڑا ہے،موڈیز دنیا کو یہ بھی بتا رہے ہیں کہ پاکستانی معیشت میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے.اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اصلاحات سے حکمت عملی ،ساکھ اور اثریت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد