سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین  کامیابی ملی، اداکارہ نگار

  سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین  کامیابی ملی، اداکارہ نگار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری نے کہا ہے کہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین پذیرائی ملی ہے۔ اگلے سپل میں شروع ہونے والے ڈرامے میں ایک نیا اور منفرد ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے پرستاروں کو بے حد پسند آئے گا۔نگار چوہدری نے کہا کہ نامور کوریوگرافر توصیف شاہ مسلسل کئی روز سے اس نئے ڈانس آئٹم کی تیاری کروارہے ہیں۔

 شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں۔نگار چوہدری نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں۔
یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔ یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -