ہمیشہ نئے ڈانس آئٹمز پیش کرنے کوشش کی، اداکارہ آنچل

ہمیشہ نئے ڈانس آئٹمز پیش کرنے کوشش کی، اداکارہ آنچل

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر آنچل خان نے ”پاکستان“گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ نئے سے نئے ڈانس آئٹم پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔مقامی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ میں میری پرفارمنس کوبے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اگلے سپل میں پیش کئے جانے والے ڈرامے کیلئے ایک منفرد ڈانس آئٹم پیش کروں گی۔ ہمارا معاشرہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، اب والدین بچیوں کو بھی تعلیم دینے پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔آنچل خان نے کہا کہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے  لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے۔

جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے اور اس کے فوری نتائج بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد نئی نسل  پروان چڑھتی ہے اور ہمارا معاشرہ آج تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس نے ہمارے آنے والے سالوں پر اثرات مرتب کرنے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -