وزیر اعظم آج گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم آج گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے میں ان کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ہوں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے گلگت پہنچنے پرگورنراورنو منتخب وزیراعلیٰ ان کا استقبال کریں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نو منتخب کابینہ اراکین سے خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان آج گورنرہاوَس جی بی میں دو بلند ترین نیشنل پارک کاافتتاح بھی کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -