خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق
خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس نے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ،صوبے میں ابتک 25 ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا میں مبتلا ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گیا،ڈاکٹر محمد فاروق پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،صوبے میں ابتک 25 ڈاکٹرکورونا سے شہید ہو چکے ہیں جبکہ صوبے میں 40 ہیلتھ ملازمین کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 66، سندھ میں 2 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 375، اسلام آباد میں 324، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -