اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16 دسمبرتک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16 دسمبرتک ملتوی کردی گئی،احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے ریفرنس پرسماعت کی ۔
دوران سماعت شریک ملزمان نعیم محموداورمنصوررضاعدالت کے روبروپیش ہوئے،ملزمان کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اسحاق ڈارکیس کاریکارڈہائیکورٹ سے آگیا،وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔