کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی،نوشین حامد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاہے کہ ویکسین کے بہت حوصلہ افزا نتائج ہیں،پبلک سیکٹر میں ویکسین فری آف کاسٹ فراہم کی جائے گی ،امید ہے 2021 کے اوائل تک ویکسین کو عوام تک پہنچادیا جائےگا۔
نوشین حامد نے کہاکہ کورونا وباکے شروع میں ایک لیبارٹری تھی، اب 150سے زائد لیبارٹریز ہیں، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی، وینٹی لیٹرزسے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے، ملک بھر میں 2500آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے،
انہوں نے کہاکہ پہلی وفعہ ویکسین دنیا میں بن رہی ہے ،ویکسین باڈی میں اینٹی باڈیز بناتی ہے،حتمی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ہر سال ویکسین لگانی پڑے،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں سال میں دو مرتبہ ویکسین لگانی پڑے۔