پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے پیرول پر رہائی میں توسیع کر دی 

پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے پیرول پر رہائی میں توسیع کر دی 
پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے پیرول پر رہائی میں توسیع کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے ، دونوں باپ بیٹے کی رہائی کی مد ت آج دوپہر دو بجے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انہوں نے واپس کوٹ لکھپت جیل جانا تھا لیکن اب دونوں کو ایک روز کی توسیع دیدی گئی ہے ۔درخواست میں کہا گیاہے کہ والدہ کے انتقال پر لوگ تعزیت کیلئے آنا چاہتے ہیں اس لیے پیرول پر رہائی میں توسیع کی جائے ۔

یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال لند میں ہوا جہاں سے جسد خاکی کو لاہور لایا گیا اور ان کی تدفین جاتی امراءمیں میاں شریف کے پہلو میں کی گئی ہے ۔ جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر پانچ روز پر رہا کیا گیا تھا اور ان کا یہ وقت آج دو پہر دو بجے ختم ہو رہا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -