پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس ،وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14 دسمبر تک مہلت

پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس ،وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے ...
پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس ،وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14 دسمبر تک مہلت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14 دسمبر تک مہلت دیدی اوررپورٹ پبلک نہ کرنے کی صورت میں کمیشن کے سربراہ کوپیش ہونے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل ہوچکیں،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک رپورٹ پبلک نہ کی توفریقین پیش ہونگے، عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں ہررپورٹ پبلک ہونی چاہئے پھرکیوں نہیں ہوئی؟،جسٹس قاسم خان نے کہاکہ کمیشن کے سربراہ رپورٹ بند لفافے میں جمع کرائیں، 

چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیاکہ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے کابینہ کوبھجوادی؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کل کابینہ اجلاس میں رپورٹ ایجنڈے کاحصہ نہیں تھی،آئندہ کابینہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔عدالت نے وفاقی حکومت کورپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14 دسمبرتک مہلت دیدی اوررپورٹ پبلک نہ کرنے کی صورت میں کمیشن کے سربراہ کوپیش ہونے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -