ماہرہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں اس بار انہوں نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جھولے پر بیٹھی حیرانگی سے کیمرے کی جانب دیکھتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کیپشن میں اپنی تصویر کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہا ، البتہ انہوں نے ماہ دسمبر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ضرور لکھا کہ دسمبر آپ کو پتا ہے نہ آپ میرے سب سے پسندیدہ ہو اس لئے مجھے مایوس نہیں کرنا، میں آپ کی سابقہ۔۔۔
ماہرہ خان نے اپنی تصویر پر دسمبر کے حوالے سے لکھی جانے والی تحریر اپنی آنے والی سالگرہ کی لکھی ہے کیوں کہ رواں ماہ کی ان کی سالگرہ ہے جس کا اشارہ ماورا حسین نے بھی کمنٹ کے ذریعے کیا ہے۔