چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب 

چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب 
چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہاکہ لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈ کی تفصیلات 4 ہفتوں میں پیش کی جائیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے کہاکہ بتایا جائے کہ این ایچ اے کو حاصل ہونیوالا ریونیو کہاں خرچ کیا جاتا ہے؟،بتایا جائے کہ این ایچ اے کے ملازمین کے نام پیٹرول پمپس لیز پر تو نہیں دیئے گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اگر ساری اتھارٹی این ایچ اے کے پاس ہے تو صوبائی حکومتوں کی ملکیت کا کیا فائدہ ہے؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت نے این ایچ اے سے لیز پر زمین دینے کا اختیار واپس لے لیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں ایک دوسرے کے ساتھ کئی پیٹرول پمپس بنے ہوئے ہیں،این ایچ اے پیٹرول پمپس قائم کرنے کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہوسکتا ہے کہ این ایچ کے ملازمین یا رشتہ داروں کے نام پیٹرول پمپس لیز پر دیئے گئے ہوں۔

عدالت نے چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہاکہ لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈ کی تفصیلات 4 ہفتوں میں پیش کی جائیں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -