اسحاق ڈاراینکرکے سوالات کاجواب نہیں دے سکے عدالتوں کاکیسے دیں گے، شہزاداکبر

اسحاق ڈاراینکرکے سوالات کاجواب نہیں دے سکے عدالتوں کاکیسے دیں گے، شہزاداکبر
اسحاق ڈاراینکرکے سوالات کاجواب نہیں دے سکے عدالتوں کاکیسے دیں گے، شہزاداکبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے کہاہے کہ کل مفرورکاانٹرویوچلاجسے عوام دیکھ کرمحظوظ ہوئے،اسحاق ڈار اینکرکے سوالات کاجواب نہیں دے سکے عدالتوں کاکیسے دیں گے۔

مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کل مفرورکاانٹرویوچلاجسے عوام دیکھ کرمحظوظ ہوئے،اسحاق ڈاراینکرکے سوالات کاجواب نہیں دے سکے عدالتوں کاکیسے دیں گے،اسحاق ڈارنے انٹرویومیں مضحکہ خیر باتیں کیں،اسحاق ڈارنے کہانیب حراست میں متعددلوگ جاں بحق ہوئے۔

مشیر داخلہ نے کہاکہ گزشتہ روزمفروراسحاق ڈارنے کہامیری ایک ہی پراپرٹی ہے، اسحاق ڈارنے کہامیری ایک جائیدادہے جس پرحکومت نے قبضہ کرلیا،اسلام آبادمیں اسحاق ڈارکی 6 ایکڑزمین ہے،الفلاح ہاوَسنگ سوسائٹی میں اسحاق ڈار کے 3پلاٹ ہیں، اسحاق ڈارکاڈی ایچ اے فیزفورمیں ایک گھرہے،اسحاق ڈار کی8گاڑیاں ہیں، اسحاق ڈار کی کچھ کمپنیاں بھی ہیں اور کچھ میں پارٹنر شپ ، اسحاق ڈارکے بینک اکاو¿نٹس میں کئی ملین رقم ہے،اسحاق ڈارسے متعلق معلومات جے آئی ٹی میں سامنے آئی تھیں، اسحاق ڈارنے کیلبری کوئین کی طرح کہامیری کوئی پراپرٹی نہیں،اسحاق ڈار اپنے ا وپر لگائی گئی چارچ شیٹ کا جواب نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بہتری کی طرف جارہا ہے، کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے،سب کے تعاون سے کورنا کی پہلی لہر سے آسانی سے نکل گئے، گزشتہ رو ز اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگی،کوروناکے ساتھ ساتھ ہمیں کاروبار اور تجارت کو بھی بچانا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -