مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا،شہباز گل 

مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا،شہباز گل 
مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا،شہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا، اسحاق ڈار کی انٹرویو کے دوران ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ باہر بیٹھ کریہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں،یہ ملک کاپیسہ لوٹ کر کہتے ہیں ہمارامو¿قف نہیں سناجاتا،عمران خان نے کون ساایسا کام کیا جس پر یہ حکومت کو فاشسٹ کہتے ہیں؟۔

کل اسحاق ڈاربرطانوی صحافی کے سوالات کے جواب نہ دے سکے،اسحاق ڈارسے پوچھاگیاآپ بیمارتولگتے نہیں،جواب میں کہاگیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں،اسحاق ڈار نے انٹرویو میں سوال اور جواب اور دیا،انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے،اسحاق ڈارنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں،اسحاق ڈار پاکستان میں تمام جرائم کی دائی ہیں،انٹرویو کے دوران کبھی زبان باہر آئی، کبھی آنکھیں ٹیڑھی ہوئیں۔

انہوںنے کہاکہ مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا، اسحاق ڈار کی انٹرویو کے دوران ٹانگیں کانپ رہی تھیں،مریم نواز جب بھی بولتی ہیں ان کہ منہ سے جھوٹ ہی نکلتا ہے، اسحاق ڈار کو ذبح ہونے کے لیے انٹرویو میں بٹھایا گیا تھا،پہلے کہا کوئی پراپرٹی نہیں، دوسرے سوال پر کہا ایک پراپرٹی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -