پی ڈی ایم کا احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غور،پیپلزپارٹی نے استعفوں پر رضامندی ظاہر کردی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پی ڈی ایم کا احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غور،پیپلزپارٹی نے استعفوں پر رضامندی ...
پی ڈی ایم کا احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غور،پیپلزپارٹی نے استعفوں پر رضامندی ظاہر کردی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غورشروع کردیاہے،13 دسمبر کو لاہور جلسے کے بعدپی ڈی ایم کے تحت جلسے نہیں ہوں گے ،پیپلزپارٹی نے بھی اسمبلیوں سے استعفوں کے نیم رضامندی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لاہور جلسے کے بعد15 روز کیلئے پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک موخر کردی جائے گی اور جنوری کے دوسرے عشرے میں پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے مرحلے میں احتجاجی دھرنوں اورلانگ مارچ کااعلان کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ڈی ایم قیادت کا سربراہی اجلاس8 دسمبر کو لاہو رمیں ہوگا،اس میں استعفوں کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پی ڈی ایم قیادت کوآگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پراستعفوں سے متعلق فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی بھی عمل کرے گیاورسندھ اسمبلی سے متعلق بھی جوفیصلہ ہوگاوہ استعمال کیاجائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی حکمت عملی ہے کہ سندھ اسمبلی سے استعفے یا سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کافیصلہ آخری آپشن ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -