چین نے بھی دنیا کو کورونا ویکسین کی فراہمی کااعلان کردیا

چین نے بھی دنیا کو کورونا ویکسین کی فراہمی کااعلان کردیا
چین نے بھی دنیا کو کورونا ویکسین کی فراہمی کااعلان کردیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے بھی دنیا کو ویکسین کی فراہمی کااعلان کردیا،چین نے لاکھوں کورونا ویکسین ایئرپورٹ پہنچا دی جو ترسیل کیلئے تیارہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چین نے کہاہے کہ آرڈر آنے پر کورونا ویکسین چین سے فوری فراہم کرینگے ،ویکسین ان ممالک کو پہلے دی جائیں گی جنہوں نے اس کے ٹرائل کئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بھی چینی ویکسین کے فیز تھری ٹرائل ہوچکے ہیں ۔

ویکسین گوداموں میں داخلے کیلئے ہر فردکادو ہفتے کاقرنطینہ لازمی قراردیاگیا ہے،چین کاکہنا ہے کہ ویکسین کی فراہمی کارگوجیٹ طیاروں کے ذریعے کی جائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -