پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے: اقبال قاسم

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے: اقبال ...
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے: اقبال قاسم
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال قاسم نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے اور عمدہ فارم دکھائیں تو کیویز کو زیر کیا جاسکتا ہے، ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی، البتہ یہ ٹور مشکل ضرور ہوگا۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے مزید کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے پوری قوم کو پریشانی ہے، پی سی بی کو چاہیے تھا کہ سفر کیلئے چارٹرڈ طیارہ استعمال کرتا،امید ہے کہ پاکستان ٹیم اس مشکل سے جلد ہی نکل آئے گی، اس مسئلے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

کھیل -