برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی ، پہلی کھیپ میں کتنی خوراکیں بنائی جائیں گی ؟ آرڈر دے دیا گیا 

برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی ، پہلی کھیپ میں کتنی خوراکیں بنائی ...
برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی ، پہلی کھیپ میں کتنی خوراکیں بنائی جائیں گی ؟ آرڈر دے دیا گیا 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)برطانیہ دنیا کا واحد ملک بن گیا جس نے کرونا وائرس ویکسین کی سب سے پہلے منظوری دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کوروناویکسین کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے بعدبرطانیہ کوروناویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق ویکسین کے استعمال کی منظوری میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی نے دی ہے۔میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ  ویکسین کوروناکےخلاف 95فیصد موثر ہے۔کرونا کے خلاف اس ویکسین میں برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے ہنگامی بنادوں پر استعمال کی اجازت اس وبا ءکے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔

مزید :

برطانیہ -