امیدہے حکومت پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرےگی،رانا ثنا اللہ 

امیدہے حکومت پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرےگی،رانا ثنا ...
امیدہے حکومت پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرےگی،رانا ثنا اللہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا 13 دسمبرکومینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسہ ہوگا، ہر طرح کی حکمت عملی کا تعین کرلیا ہے،ملتان جلسے میں حکومت نے پی ڈی ایم کے کارکنوں پر تشدد کیا،امیدہے حکومت ہوش کے ناخن لے گی اورجلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرےگی۔

پی ڈی ایم رہنما رانا ثنا اللہ نے عبدالغفور حیدری اور چودھری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے جلسے میں لوگ نکلیں اس حکومت کے خلاف فیصلہ دیں،لاہور کاجلسہ ایک مثال ہو گاآئندہ کیلئے ۔اگرحکومت نے ایسا کوئی رویہ اپنایاتواس کابھرپورجواب دیا جائے گا،اگراس کے نتیجے میں کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، 2018 کے الیکشن میں آئین اور الیکشن رولز کو پامال کیاگیا،یہ استعفے دیں اورملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں ،تمام جماعتیں ملک کے مستقبل کیلئے تحریک چلا رہی ہیں ۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ یہ حکومت منتخب نہیں سلیکٹڈ ہے،ڈھائی سال میں حکومت کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے،پی ڈی ایم کی تشکیل سے ابتک 5 بڑے جلسے کئے ،ملتان میں جو رویہ اختیارکیاوہ بالکل مختلف تھا،یوسف رضاگیلانی کے بیٹوں کو گرفتار اور زدوکوب کیاگیا،5جلسوں میں کہیں بھی کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ،ملتان میں حکومت نے جو رویہ رکھا وہ انتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے،قائدین فیصلہ کرینگے تو اسلام آباد کا بھی رخ کرینگے ، لگتا ہے یہ عزت کے ساتھ جانے والے نہیں ۔

چودھری منظور نے کہاکہ حکومت اپنے ہر وعدے سے مکرگئی ہے،ہر مکتبہ فکر کے لوگ سڑکوں پر ہیں ،سٹیل ملز سے 4500 ملازمین کو نکال دیا گیا،شبلی فراز نے کہاکہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، یہ جھوٹے ہیں اور مکرجاتے ہیں ،اب ہمارا کوئی کارکن پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -