حمزہ شہبازنے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

حمزہ شہبازنے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست ...
حمزہ شہبازنے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی،حمزہ شہباز کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ نیب کی جانب سے 11 جون 2019 کو گرفتار کیاگیا ،18 ماہ سے جیل میں ہوں ،احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے 110 گواہان کی فہرست پیش کی گئی اتبک صرف 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو سکے ،انصاف کے تقاضوں کیلئے میری درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -