پی سی بی نے متعدد کوچز کو رخصتی کے پروانے جاری کر دئیے مگر کیوں اور اب کن لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی نے متعدد کوچز کو رخصتی کے پروانے جاری کر دئیے مگر کیوں اور اب کن ...
پی سی بی نے متعدد کوچز کو رخصتی کے پروانے جاری کر دئیے مگر کیوں اور اب کن لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے تحت کام کرنے والے کوچز کو رخصتی کے پروازے جاری ہونے لگے اور متعدد کوچز کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے تصدیق کی کہ توصیف احمد، شوکت مرزا اور شیخ محمد فہیم کے کنٹریکٹ 30نومبر کو ختم ہو گئے تھے، توصیف اور شوکت کی عمر 60سال سے زیادہ ہونے کی وجہ سے خدمات مزید حاصل کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریجنل ویمنز کرکٹ کے ساتھ وابستہ شیخ فہیم کی عمر تو 48سال ہے لیکن کارکردگی کے جائزے میں مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے وہ معاہدے میں توسیع نہیں پا سکے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 10کوچز کو فارغ کیا گیا ہے،ان میں منظور الٰہی اور ویمنز کرکٹ کیلئے کام کرنے والے 4کوچز بھی شامل ہیں جبکہ پی سی بی میں اس وقت کوچز کی اوسط عمر 46 سال ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز کو زیادہ موقع دینے کے پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،60سال سے زائد العمر کوچز بورڈ کے پلان میں شامل نہیں ہیں، آئندہ تقرریاں کرتے ہوئے بھی حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کرکٹرز کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -