”بابراعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں“ ایک اور باؤلر نے اعتراف کر لیا

”بابراعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں“ ایک اور باؤلر نے اعتراف کر لیا
”بابراعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں“ ایک اور باؤلر نے اعتراف کر لیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سپنر زاہد محمود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام محنت کرنا ہے، جب بھی پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد محمود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں موقع ملنے کا سن رہا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا جس کا ہرگز افسوس نہیں، سلیکٹرز نے کمبی نیشن کے لحاظ سے جس کو بہتر سمجھا منتخب کیا، میرا کام محنت کرنا ہے، جب بھی پاکستان کی چانس کا موقع ملا بہترین کارکردگی سے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں زاہد محمود نے کہا کہ بابراعظم مشکل ترین بلے باز ہیں جبکہ سٹیو سمتھ کے ساتھ ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنا اچھا لگتا ہے، میں انہیں کھیلتا دیکھ کر اپنی باﺅلنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خواہش ہے کہ ان دونوں کو آﺅٹ کروں، عمران طاہر اور راشد خان کی ویڈیوز سے باﺅلنگ میں نکھار لارہا ہوں، مشتاق احمد کی کوچنگ سے بھی بہت مدد ملی جبکہ شاہد خان آفریدی نے ابتداءمیں بہت رہنمائی کی۔

مزید :

کھیل -