امید ہے کوروناویکسین کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، لیاقت شاہوانی

امید ہے کوروناویکسین کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، لیاقت شاہوانی
امید ہے کوروناویکسین کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، لیاقت شاہوانی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے امید ہے کوروناویکسین کی تقسیم برابری کی بنیادپر ہوگی، کوروناویکسین کی تقسیم کا طریقہ کار این سی او سی اور این سی سی میں طے ہوگا۔

لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے تدارک کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، این سی او سی کے جاری کردہ ایس او پیز کی پاسداری کر رہے ہیں اور بلوچستان میں ایس او پیز کے حوالے سے ہفتہ آگاہی بھی منایا جا رہا ہے۔

شاہوانی کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران کوروناوائرس سے17 اموات ہوئیں، اگر کوروناوائرس کا تدارک نہ ہوا تو صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے دوہسپتالوں میں کوروناوائرس کے57 مریض زیر علاج ہیں، اس وقت کوروناوائرس کے28 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے دیگر مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گندے پانی سے سیراب سبزی کی کاشت کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ شہر میں گیس پریشر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کے اغوا سے متعلق تحقیات جاری ہیں، تحقیات میں جو بھی پیش رفت ہوگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -