ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12000 رنز مکمل کر کے سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کر کے ہم وطن لیجنڈ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 300 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویرات کوہلی اس سے قبل تیز ترین 9، 10 اور11 ہزاررنزبنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔ 

اس فہرست میں رکی پونٹنگ 314 اننگزکے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں اور سنگا کارا 336 اننگز کھیل کر12 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے جے سوریا نے 379 اننگز کھیلنے کے بعد ریکارڈ بک میں نام درج کرایا۔

مزید :

کھیل -