تیسرا ون ڈے، بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے، بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دیدی
تیسرا ون ڈے، بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دیدی
سورس:   Twitter

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مانوکا اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ہردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون 16، شبمان گل 33، ویرات کوہلی 63، شریاس ائیر 19، کے ایل راہول 5 اور رویندرا جدیجہ 66 رنز بنا سکے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر سب سے کامیاب باﺅلر ٹھہرے جنہوں نے 10 اوورز میں 44 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ، سین ایبٹ اور ایڈم زامپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 49.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں مارنوس لابوشین 7، سٹیو سمتھ 7، موئسس ہینرکس 22، کیمرون گرین 21، ایلکس کیری 38، گلین میکس ویل 59، ایشٹن اگر 28، سین ایبٹ 4، ایڈم زامپا 4 اور جوش ہیزل ووڈ 7 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 

بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر سب سے کامیاب باﺅلر ٹھہرے جنہوں نے 10 اوورز میں 51 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جسپریت بمرا اور نتراجن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

واضح رہے کہ میچ کیلئے آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ نے کی ججبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، گلین میکس ویل، موئسس ہینرکس، ایلکس کیری، کیمرون گرین، ایشٹن اگر، سین ایبٹ، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے۔ 

بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، شبمان گل، شریاس ائیر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا اور نتراجن شامل تھے۔ 

مزید :

کھیل -