شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی ، رسمیں پوری بھی نہ ہوئیں کہ اصلی دولہا کہاں سے مل گیا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی ، رسمیں پوری ...
شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی ، رسمیں پوری بھی نہ ہوئیں کہ اصلی دولہا کہاں سے مل گیا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات
سورس:   File/Wikimedia Commons

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی سے ایک دن پہلے دولہا گھر سے غائب ہوگیا جس کے بعد اس کے بڑے بھائی کی دلہن کے ساتھ شادی کرادی گئی لیکن ابھی شادی کی رسمیں پوری بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اصلی دولہا کی لاش گاؤں کے قریب ہی پیڑ پر لٹکتی ہوئی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کشی نگر میں 28 سالہ پریم کی شادی طے پائی تھی۔ شادی سے ایک دن پہلے وہ شیو کرانے کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہیں ملا ۔ شادی کی گھڑی آئی تو دونوں گھرانوں نے دولہا کے بڑے بھائی کرشنا کے ساتھ دلہن کے سات پھیرے کرادیے۔

ابھی شادی کی باقی رسمیں پوری بھی نہ ہوپائی تھیں کہ گاؤں کے باہر 28 سالہ پریم کی لاش ایک پیڑ سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کے بعد شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -