نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ،بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی کون سی پوزیشن ہے؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ،بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی کون سی پوزیشن ہے؟ جان کر آپ ...
نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ،بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی کون سی پوزیشن ہے؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی
سورس:   ICC

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی۔

بدھ کے روز جاری ہونے والی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نواں نمبر پر ہے۔ بابر اعظم کے 871 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔

برطانوی بلے باز ڈیوڈ میلان 915 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 673 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے سپنر راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین باولرز میں صرف ایک پاکستان کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں، وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -