"چینی کی قیمت 20دنوں میں 20روپے فی کلو کم ہوئی" وزیراعظم کا بڑا دعوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے ، چینی کی قیمت میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول نرخوں پر درآمد چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو مناسب اور گنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
خیال رہے کہ ملک میں شوگر بحران کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا جس پر وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں نے اب دعوی کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے اور کسانوں کو بروقت گنے کی قیمت کی ادئیگی بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Due to effective intervention by Govt, ex-mill price of sugar is down by Rs 20/kg within 20 days. Distribution of imported sugar at control rates & timely start of crushing season also ensured. I have asked provinces to ensure fair & swift cane payments are made to farmers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020