پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پر تقریب کا انعقاد

پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پر تقریب کا ...
پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پر تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی نوآمدہ پریس قونصلر شازیہ سراج نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے صدر اشفاق احمد اور دیگر عہدیداران و اراکین سہیل خاور، حافظ زاہد علی، سبط عارف، ارشد انجم، زمرد بونیری، خالد محمود گوندل، خالد ملک، عاصمہ علی زین، احمد قریشی، جمیل احمد خان، راجہ اسد خالد، طاہر منیر طاہر اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے شیوخ اور عوام الناس کو بھی مبارکباد کے تہنیتی پیغامات پہنچائے گئے۔

شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں برادر ملک ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان اور یو اے ایم میں مقیم پاکستانی بھی متحدہ عرب امارات کے بارے پر خلوص جذبات رکھتے ہیں جبکہ پی جے ایف بھی پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ تقریب ہذا میں پریس قونصلر شازیہ سراج نے بھی شرکت کی اور یہاں مقیم صحافیوں سے ملاقات کی۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان کا تعارف حافظ زاہد علی نے بطریق احسن کرایا۔ پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے پی جے ایف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم مقامی قوانین پر پورا اترتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ایک حصہ ہے۔ پریس قونصلر شازیہ سراج نے پی جے ایف کے ارکان سے تعارف پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے سافٹ امیج کو مزید اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروش گوار کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر فیصل اکرام نے بھی پریس قونصلر کو خوش آمدید کہا اور پی جے ایف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -