کورونا وائرس امریکہ میں کب سے موجود ہے؟ صحت یاب مریضوں کے خون کے تجزیے کے بعد سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

کورونا وائرس امریکہ میں کب سے موجود ہے؟ صحت یاب مریضوں کے خون کے تجزیے کے بعد ...
کورونا وائرس امریکہ میں کب سے موجود ہے؟ صحت یاب مریضوں کے خون کے تجزیے کے بعد سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سبھی جانتے ہیں کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا اور پوری دنیا تک پہنچا لیکن اب امریکہ میں کورونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون کے تجزئیے سے سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آ ن لائن کے مطابق امریکی محکمہ انسداد امراض کے سائنسدانوں نے ملک کے مختلف حصوں سے 7ہزار 300امریکی شہریوں کے خون کے نمونے لیے ہیں اور ان کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کیے ہیں۔ 
ان ٹیسٹوں میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ میں 13دسمبر سے موجود تھا۔ حالانکہ چینی حکومت کی طرف سے اپنے ملک میں کسی نئے وائرس کے پھیلنے کی اطلاع دنیا کو 31دسمبر کو دی گئی تھی۔ امریکی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”13دسمبر سے 16دسمبر کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا رہنے والے 39لوگ اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ ان لوگوں کا تعلق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور اوریگن سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔ اس کے علاوہ 67ایسے لوگ بھی سامنے آئے ہیں جو 30دسمبر سے 17جنوری کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ حالانکہ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 19جنوری کو سامنے آیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ میں وائرس بہت پہلے سے پھیل رہا تھا اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس چین میں کب سے پھیل رہا تھا، تاہم اس حوالے سے ہمیں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی۔