سوشل میڈیا کی حسیناﺅں نے اپنی میک اپ کے بغیر تصاویر جاری کردیں، دیکھ کر مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

سوشل میڈیا کی حسیناﺅں نے اپنی میک اپ کے بغیر تصاویر جاری کردیں، دیکھ کر ...
سوشل میڈیا کی حسیناﺅں نے اپنی میک اپ کے بغیر تصاویر جاری کردیں، دیکھ کر مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک پر ان دنوں ایک چیلنج ٹرینڈنگ میں ہے جس میں سوشل میڈیا کی حسیناﺅں کو میک اپ کے بغیر اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے اور اس ٹرینڈ میں جو حسینائیں اپنی بغیر میک اپ ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں انہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا اپنی آنکھوں سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ چیلنج آسٹریلوی ٹک ٹاک صارف لڑکی @Moldoggaنے شروع کیا۔ 

اس نے اپنی ایک بغیر میک اپ ویڈیو پوسٹ کی اور دیگر حسیناﺅں کو بھی ایسا کرنے کا چیلنج دے دیا۔ اب تک درجنوں حسینائیں یہ چیلنج قبول کر چکی ہیں اور ان کی ویڈیوز نے صارفین کو حیران کر رکھا ہے۔ان ویڈیوز کو دیکھ کر کوئی ایک لمحے کو بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہی لڑکی ہے جسے انہوں نے فالو کر رکھا ہے اور اب تک اس کی ویڈیوز دیکھ کر اس کے حسن کی تعریفیں کرتے آئے ہیں۔ان ویڈیوز پر کمنٹس میں ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”مجھے تو اب خوف محسوس ہونے لگا ہے۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”یہ تو کالا جادو ہے، لڑکیاں یہ کیسے کر لیتی ہیں؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -