کورونا وائرس کی مریضہ دلہن نے شادی نہ روکی، تقریب کس طرح منعقد کی گئی؟ سال کی سب سے انوکھی شادی کے بارے میں جانئے

کورونا وائرس کی مریضہ دلہن نے شادی نہ روکی، تقریب کس طرح منعقد کی گئی؟ سال کی ...
کورونا وائرس کی مریضہ دلہن نے شادی نہ روکی، تقریب کس طرح منعقد کی گئی؟ سال کی سب سے انوکھی شادی کے بارے میں جانئے
سورس: jesscaste photography

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک دلہن نے شادی ملتوی کرنے سے انکار کر دیا اور ایسے انداز اپنے دولہا کے ساتھ شادی کر لی کہ دیکھ کر آپ اسے سال کی سب سے انوکھی شادی قرار دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی اس 29سالہ لڑکی کا نام لورین جمینیز ہے جس 20نومبر کو اپنے 27سالہ منگیتر پیٹرک ڈیلگیڈو کے ساتھ شادی ہونے والی تھی لیکن اس سے چند دن پہلے لورین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔


رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لورین کو قرنطینہ میں جانا تھا جس کے باعث شادی یقینی طور پر ملتوی ہو جاتی مگر لورین نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی طور شادی ملتوی نہیں ہونے دے گی اور اس فیصلے میں پیٹرک نے بھی اس کا ساتھ دیا اور مقررہ وقت پر ان کی شادی ہو گئی مگر اس طرح کہ لورین گھر کی بالائی منزل پر واقع کمرے کی کھڑکی میں بیٹھ گئی جبکہ دولہا نیچے زمین پر کھڑا ہو گیا اور اوپر اپنی دلہن کی طرف دیکھتا رہا۔ اسی طرح دونوں نے ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا اور میاں بیوی بن گئے۔ اس عہدوپیمان کے وقت دونوں نے 30فٹ لمبا ’ربن‘ پکڑ رکھا تھا۔