قومی ایئر لائن نے کرایوں میں بڑی کمی کردی 

قومی ایئر لائن نے کرایوں میں بڑی کمی کردی 
قومی ایئر لائن نے کرایوں میں بڑی کمی کردی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے رعایتی کرایے متعارف کروادیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی ہے۔ اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 روپے سے کم کرکے ساڑھے آٹھ ہزار کردیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک دوطرفہ کرایہ 24 ہزار 600 روپے سے کم کرکے 17 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں پرعملدرآمد جمعرات کے روز سے ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -