پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ...
پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سبب ہوٹلز، کیفے اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگادی۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق پابندی کے حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر)عثمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ہوٹل اور کیفے مالکان سے کہا گیا ہے کہ کھانے کا انتظام کھلی جگہ پر کیا جائے۔ کھلی جگہوں پر کھانا کھاتے ہوئے بھی ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے،میزوں اور کرسیوں کے درمیان ایس او پیز کے مطابق فاصلہ رکھا جائے۔ سٹاف کے لئے ماسک کا استعمال بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ہوٹلز اورریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔