پاکستانی کیڈٹ نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستانی کیڈٹ نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
پاکستانی کیڈٹ نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
سورس:   ISPR

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کیڈٹ حارث معراج نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -